turky-urdu-logo

مسجد اقصی پر اسرائیلی پولیس کا حملہ نا قابل قبول ہے،صدر ایردوان

مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصی پر اسرائیلی پولیس کا حملہ نا قابل قبول ہے۔ صدر ایردوان نے اسرائیل سے تناو کو ہوا دینے والے اقدامات کو ترک کرنے کا مطالبہ کیا۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو یہ بات جان لینی چاہیے کہ ہم ہر حال میں اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مسجد اقصی تک پہنچ کر حرم الشریف کے تقدس کو پامال کرنے کا مطلب ہماری ریڈ لائن کو عبور کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار صدر ایردوان نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز نے مسجدِ اقصیٰ پر اسٹن گرینیڈز کے ساتھ حملہ کر کے 400 سے زائد بے قصور نمازیوں کو گرفتار کیا اور مسجدِ اقصیٰ کی عمارت کو نقصان بھی پہنچایا تھا۔ اسرائیل کی جانب سے اس ریاستی دہشتگردی پر پوری مسلم اُمہ کے علاوہ غیر مسلم باضمیر طبقات بھی سراپا احتجاج ہیں۔

 

 

Read Previous

خطے کی سلامتی کے سلسلے میں ترکیہ اور برطانوی حکام کے مابین تبادلہ خیال

Read Next

عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس، مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کے حملوں کی مذمت

Leave a Reply