turky-urdu-logo

اس سال بھی کوئی غیر ملکی حج نہیں کر سکے گا

سعودی عرب کی وزارت حج نے رواں سال حج سے متعلق اہم اعلان کردیا۔

سعودی وزارت حج کے فیصلے کے مطابق صرف سعودی شہری اور ملک میں مقیم افراد ہی رواں سال حج کرسکیں گے اور اس طرح حج کی خواہش رکھنے والے دیگر ممالک کے شہریوں کو رواں برس حج کے لیے آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال اور وائرس کی ابھرتی ہوئی نئی اقسام کو دیکھتے ہوئے حجاج کی تعداد کو محدود کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت حج نے حجاج کرام کی تعداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ رواں برس صرف 60 ہزار افراد کو حج کرنے کی اجازت ہوگی اور ان تمام افراد میں سعودی عرب کے شہری اور ملک میں رہنے والے غیر ملکی شامل ہوں گے۔

سعودی وزارت حج کا کہنا ہےکہ حج کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے ضروری ہےکہ وہ کسی طویل بیماری میں مبتلا نہ ہوں۔

اس کے علاوہ حج کرنے کے لیے عمر کی حد 18 سے 65 سال رکھی گئی ہے اور حج کرنے کے خواہش مند افراد کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہونا ضروری ہے۔

Read Previous

سعوی عرب میں خواتین کو مرد سرپرست کے بغیر زندگی گزارنے کی اجازت

Read Next

فیس بک نے اپنے مسیجنر میں 3 نئے فیچرز متعارف کروا دیئے

Leave a Reply