turky-urdu-logo

یہ نیتن یاہو کے اچھے دن ہیں، انہیں حقائق کا سامنا کرنا ہوگا: ترک اسپیکر اسمبلی

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتولمش نے کہا ہے کہ،  اسرائیل کو غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام پر عالمی سطح پر جوابدہ بنایا جائے گا۔

استنبول میں باب علی اجلاس کے تحت ‘نئے عالمی نظام کی تلاش اور ترکیہ کا کردار’ کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ،  اسرائیلی مظالم پر دنیا کے مختلف ممالک میں جاری احتجاجی مظاہرے بین الاقوامی عدالتوں اور انصاف کے اداروں کو متاثر کر رہے ہیں۔

اسپیکر قرتولمش نے مظاہرین کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ، ہر احتجاج اور ہر نعرہ جو فلسطین کی آزادی کے لیے لگایا گیا، عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کا باعث بنا ہے۔ نیتن یاہو اور اس کے ساتھیوں کے یہ دن اچھے دن ہیں، انہیں حقائق کا سامنا کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ، دنیا میں جلد ہی تضادات اور تنازعات کا ایک نیا دور آئے گا، جس میں انصاف کے حامیوں اور ظلم کے حمایتیوں کے درمیان کھلی جدوجہد ہوگی۔ اسپیکر قرتولمش نے انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ، ہم فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت اسی وقت کر سکتے ہیں جب انصاف کا جذبہ مضبوط ہو۔

انہوں نے واضح کیا کہ ، ترکیہ عالمی سطح پر انصاف اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے میں پیش پیش رہے گا۔

Read Previous

ترکیہ کے سفیر کی چیئرمین بورڈ آف گورنرز، اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن سے ملاقات

Read Next

روس کا یوکرین کے توانائی ڈھانچے پر حملہ، یوکرائنکا پر قبضے کا دعوی

Leave a Reply