turky-urdu-logo

غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے ، سعودی وزیر خارجہ

Saudi Arabian Foreign Minister Prince Faisal bin Farhan Al Saud attends a United Nations Security Council meeting on the conflict between Israel and Hamas, in New York City, New York, U.S., November 29, 2023. REUTERS/Brendan McDermid/File Photo

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ضروری ہے ۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل واشنگٹن میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارا پیغام مربوط اور واضح ہے۔

جس کا خلاصہ یہ ہے کہ ہم فوری جنگ بندی کو ضروری سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس تنازع میں پریشان کن حیقیت یہ ہے کہ تنازعات اور لڑائی کے خاتمے کو بین الاقوامی برادری اولین ترجیح نہیں سمجھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں یقینا امید کروں گا کہ امریکہ میں ہمارے پارٹنرز مزید کام کریں گے، ہمیں یقین ہے کہ وہ مزید کچھ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی امداد میں  نمایاں اضافہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

 

Read Previous

ترک وزیر خارجہ کا اسرائیل فلسطین تنازعہ کے 2 ریاستی حل پر زور

Read Next

عراق:رہائشی عمارت میں آگ،14افراد جاں بحق

Leave a Reply