turky-urdu-logo

ترکیہ اور یونان کے درمیان کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جسے حل نہ کیا جا سکے،صدر ایردوان

صدر ایردوان کا کہنا تھا  کہ ترکیہ اور یونان کے درمیان کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جسے حل نہ کیا جا سکے۔

ایتھنز میں یونانی وزیر اعظم Kyriakos Mitsotakis کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں  صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہے کہ ہم اپنے مسائل کو بات چیت اور اچھے ہمسایہ تعلقات کے ذریعے بین الاقوامی قانون کے دائرہ کار میں حل کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ یہ پورے خطے کے مفاد میں ہوگا کہ جزیرے پر موجود حقائق کی بنیاد پر قبرص کے مسئلے کے ایک منصفانہ، دیرپا اور پائیدار حل تک پہنچا جائے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ہم ایجیئن کو امن اور تعاون کے سمندر میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

ہم ترکیہ اور یونان کے مابین مشترکہ اقدامات کے ذریعے دنیا کے سامنے ایک مثال قائم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

ملاقات کے بارے میں صدر ایردوان نے کہا کہ دونوں فریقین نے ایجیئن اور مشرقی بحیرہ روم کے حوالے سے اپنے موقف پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے وزرائے خارجہ سے متعلقہ معاملات پر بات کرنے کو کہا ہے۔

Read Previous

یونان کے ساتھ دو طرفہ تجارتی حجم 10B$ تک پہنچانا چاہتے ہیں، صدر ایردوان

Read Next

ترکیہ غزہ میں نسل کشی کا فوری خاتمہ اور قصورواروں کو سزا دینا چاہتا ہے،صدر ایردوان

Leave a Reply