turky-urdu-logo

ورلڈ اکنامک فارم کا اجلاس 22 مئی سے ڈیوس میں شروع ہورہا ہے

کورونا کی پابندیوں کی بنا پر دوسال تک آن لائن انعقاد کے بعد اب اگلا ورلڈ اکنامک فورم 22 مئی کو سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں شروع ہوگا۔جس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔
عالمی اقتصادی فورم کی جاری کردہ معلومات کے مطابق کہ فورم جو کہ وبائی امراض کی وجہ سے دو سال سے ملتوی ہے اور اسے صرف ویڈیو فارمیٹ میں منعقد کیا جاتا ہے۔اسے اس سال موسم سرماکی بجائے مئی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےکیونکہ ان دنوں وبا کی صورت حال کافی حد تک کنٹرول میں ہے۔
چار روز جاری رہنے والے رواں سال کے فور م میںدنیا بھر سے 2,000 سے زیادہ سینئر سیاستدانوں، سائنسدانوں، ماہرین اقتصادیات اور میڈیا کے ارکان کو یوکرین تنازعہ،کورونا جیسے وبائی امراض کے پھیلائو کی روک تھام، عالمی افراط زر اور موسمیاتی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اکٹھا کیاجارہا ہے۔یہ فورم 26مئی تک جاری رہے گا ۔

فورم کے بانی اور صدر کلاؤس شواب نے کہاہے کہ دنیا “تاریخ کے ایک اہم موڑ” پر ہے اور اس وقت صورتحال پہلے سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے۔جو نئی سوچ اور رجحانات کی متقاضی ہے۔

Read Previous

پاکستان اور ترک وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات

Read Next

ترکی :تاریخ میں پہلی بار باحجاب خاتون شہر کی گورنر مقرر

Leave a Reply