واشنگٹن میں امریکی ایوان نمائندگان نے مسلمانوں پر مزید پابندیاں عائد کرنے سے روکنے کا بل منظور کر لیا۔
امریکی ایوان نمائندگان میں ایک بل پاس کیا گیا ہے جو مستقبل میں کسی بھی امریکی صدر کو مذہبی بنیادوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے سے روکے گا ۔
اس بل کو انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے خیر مقد م کیا گیا ہے۔
اس بل کو نو بیل ایکٹ کا نام بھی دیا گیا ہے جو سابق امریکی صدر ٹرمپ کی مسلمانوں پر سفری پابندی کے نتیجے میں لایا گیا ہے۔
ایوان نمائنگان نے اس بل کو 280-218 ووٹوں سے منظور کیا تاہم اسے قانون بننے کے لیے امریکی سینیٹ سے پاس کروانا بھی لازم ہے۔
