پینٹاگون کے پریس سکریٹری پیٹرک رائڈر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ داعش کے خلاف ترکیہ کی کوششوں کو سراہتا ہے ۔ ترک انٹیلی جنس آرگنائزیشن کی جانب سے شام میں ہونے والے حالیہ آپریشن کے دوران داعش کے سربراہ ابو حسین الحسینی القریشی کی ہلاکت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا اس وقت ہم ان رپورٹ کی تصدیق نہیں کر سکتے اگر یہ خبر سچ ہے تو یقیناً یہ خوش آئند خبر ہے۔
ترک حکام "غیرجانبدار” کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں جس کا مطلب دہشت گرد یا دہشت گرد نے ہتھیار ڈال دیا یا مارا گیا یا پکڑا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ترک افواج ماضی میں شمالی شام میں دہشت گرد کے خاتمے میں لگی رہی ہے۔
خیال رہے 30 اپریل 2023 کو ترک صدر ایردوان نے داعش کے سربراہ ابو حسین الحسینی القریشی کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی ۔داعش سربراہ نے اس وقت اپنے کو خودکش جیکٹ سے اڑا دیا جب اسے معلوم ہوا کہ وہ ترک انٹیلی جنس فورسز کے ہاتھوں پکڑے جانے والے ہیں۔
ابو حسین الحسینی القریشی نے 2013 میں داعش دہشت گرد گروپ میں شمولیت اختیار کی۔اور اسے
ابو الحسن الہاشمی القریشی کی ہلاکت کے بعد نیا سربراہ بنا دیا تھا
