turky-urdu-logo

اقوام متحدہ نے 30 مارچ کو ورلڈ زیرو ویسٹ ڈے قرار دے دیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ترکیہ  کی طرف سے پیش کردہ 2030کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے زیرو ویسٹ انیشیٹوز کو فروغ دینے سے متعلق قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔

قرار داد میں 30 مارچ کو زیرو ویسٹ کا عالمی دن قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ نے اس قرار داد میں تمام رکن ممالک کی حمایت کا شکریہ ادا کیا ۔

ترکیہ کے زیرو ویسٹ پروگرام کا مقصد دنیا میں بڑھتی موسمیاتی تبدیلی کو روکنا،دنیا کو سر سبز و صاف ستھرا بنانے اور گلوبل وارمنگ پر قابو پانا ہے۔

Read Previous

معذوروں کے عالمی دن پر ترک سفیر کی معذور بچوں سے ملاقات

Read Next

انقرہ:ترک-پاک تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

Leave a Reply