turky-urdu-logo

متحدہ عرب امارات نے ترکیہ اور شام کو 9 ہزار ٹن امداد فراہم کی

6 فروری کو جنوبی ترکیہ میں آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد ترکیہ  اور شام کے زلزلہ متاثرین  سے اظہار یکجیتی اور ہمدری کے لیے دنیا بھر سے امداد آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ متحدہ عرب امارت کی جانب سے ترکیہ اور شام کو 9ہزار ٹن کی امداد پہنچائی گئ۔

اماراتی وزارت دفاع کی جانب سے بیان کے مطابق یہ امداد 240 کارگو طیاروں اور دو بحری جہازوں کے ذریعے روانہ کی گئی۔

شام میں پہلا امدادی جہاز 12 مارچ کو امدادی سامان لے کر لاطاکیہ بندی گاہ پہنچا تھا۔ جس میں رہائش کا سامان، گرم کپڑے، خواراک کا سامان اور ادویات شامل تھی۔

متحدہ عرب امارات  کی جانب سے دوسرا جہاز 2,200 ٹن  کا امدادی سامان لے کر شام  کی بندر گاہ لاطاکیہ پہنچا۔

6 فروری کو جنوبی ترکیہ اور شام میں آنے والے ہولناک زلزلوں سے ترکیہ میں 50  افرد جاں بحق ہوئے جبکہ شام میں 6 ہزار افراد زلزلے کی زد میں آئے۔ زلزلے کا مرکز جنوبی ترکیہ کا صوبہ قہرانماراش تھا اور زلزلے سے دیگر  11 صوبے بھی شدید متاثر ہوئے۔

Read Previous

ہم  ترک زلزلہ متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صدر ہنگری

Read Next

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا مستقبل کہیں زیادہ روشن اور خوش آئند ہو گا،فواد اوکتے

Leave a Reply