turky-urdu-logo

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی اسرائیل اور غزہ پر جنگ بندی پر عملدرآمد کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل اور غزہ کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپیل کی کہ صرف مذاکرات کے ذریعے ہی پائیدار سیاسی حل ہمیشہ کے لیے دیرپا امن کے قیام کو یقینی بنانے اور تشدد کے تباہ کن سلسلے کو ختم کرنے کا باعث بنے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان میں سیکرٹری جنرل نے اسرائیل اور غزہ پر ہفتے کو ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد پر زور دیا۔ انہوں نے معاہدے کا خیر مقدم اور تشدد سے متاثر ہونے والے افراد کے خاندانوں سے تعیزت کا اظہار کیا۔ سیکرٹری جنرل نے کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کے لیے مصر کے کلیدی کردار اور قطر، لبنان اور امریکا کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ جنگ بندی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں، بین الاقوامی قانون اور سابقہ معاہدوں اور سیاسی افق کی بحالی کی اہمیت کی بنیاد پر دو ریاستی حل کے حصول کے لیے اقوام متحدہ کے عزم کا اعادہ کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اس بات کا کا اعادہ کیا کہ صرف مذاکرات کے ذریعے پائیدار سیاسی حل ہی دیرپا امن اور ہمیشہ کے لیے تشدد کے تباہ کن سلسلے کے خاتمے کا باعث بنے گا۔

Read Previous

انتخاب کا دوسرا مرحلہ، ترک سفارتخانے نے پاکستان میں مقیم ترک شہریوں کے لیے ووٹنگ کی تاریخ واضح کر دی

Read Next

صدر ایردوان کا 28 مئی کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے کا عزم

Leave a Reply