turky-urdu-logo

کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے چنگل سے برطانیہ بھی نہ بچ سکا

کورونا وائرس کی بھارتی قسم نے برطانیہ کو جکڑ لیا ہے اور صرف ایک ہفتے میں مریضوں کی تعداد 70 فیصد بڑھ گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں برطانیہ میں 5ہزار 765 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جب کہ گزشتہ ہفتے کورونا وائرس سے متاثر ہ افراد کی تعداد 3ہزار 398 تھی۔

گزشتہ ہفتے کورونا وائرس سےکل 7 اموات ہوئی تھیں اور اب صرف 24 گھنٹوں میں 13 اموات ہوئی ہیں۔

برطانیہ میں مسلسل تیسرے روز مریضوں کی تعداد پانچ ہزار سے اوپر چلی گئی ہے اور ایک ہفتے میں مریضوں کی تعداد میں70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے باعث برطانیہ میں21 جون سے لاک ڈاؤن اور پابندیاں ختم کرنےکاروڈ میپ بھی خدشات کاشکار ہوگیا ہے۔

Read Previous

جی 7 ممالک نے ایمازون،گوگل ، فیس بک سمیت دیگر کمپنیوں پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا

Read Next

اب واٹس ایپ سے ڈیلیٹ کیے گئےمیسج باآسانی پڑھے جاسکتے ہیں

Leave a Reply