turky-urdu-logo

یو اے ای نے ویزوں کے نظام میں مزید آسانیاں کر دیں

متحدہ عرب امارات نے ویزوں کے نظام میں مزید آسانیاں کردیں ۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات  نے ویزوں کے اجراء اور شرائط میں نئی ترمیم کی ہیں جس کے تحت رہائشی ویزا رکھنے والے والدین اب 25 سال تک کے بچوں کی کفالت کر سکتے ہیں، غیر شادی شدہ بیٹیوں کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں ہے، اس سے پہلے بچوں کی کفالت کے لیے عمر کی حد 18 سال تھی ۔

رہائشی ویزے کی منسوخی یا ختم ہونے کے بعد چھ ماہ تک ملک میں رہنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

سیاحتی ویزا کیلئے سپانسر کی ضرورت نہیں ہے، سیاح یو اے ای میں 90 مسلسل دنوں تک رہ سکے گا، البتہ سیاحتی ویزے کیلئے درخواست گذار کے اکائونٹ میں چار ہزار ڈالرز کی رقم ہونی چاہئے ۔

ملازمت کرنے والے افراد کو جاب ویزا متعارف کرایا گیا ہے، یہ ان افراد کو دیا جائے گا جن کی کم از کم تعلیمی سطح بیچلر ڈگری یا اس کے مساوی ہوگی ۔

سرمایہ کاروں اور بزنس مین متحدہ عرب امارات میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کیلئے ویزا سپانسر شپ کے بغیر جاری کیا جائے گا !

Read Previous

میٹرو بس منصوبے میں چین اور ترکی کے تعاون کا مشکور ہوں، پاکستانی وزیراعظم

Read Next

امریکی رکن کانگریس الہان عمر آج پاکستان پہنچیں گی

Leave a Reply