turky-urdu-logo

ترک ریسلر نےپانچویں بار عالمی ریسلنگ چیمپئن کا ٹائٹل جیت لیا

سربیا میں جاری عالمی ریسلنگ چیمپئن شپ 2022میں ترک ریسلر نے  پانچویں بار ریسلنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ۔

32 سالہ ترک کھلاڑی  رضا کیالپ نے  گریکو رومن کی 130 کلوگرام کیٹیگری   کے فائنل میں ایران کے امیں مرزا کو  شکست دے کر  چیمپئن شپ   کا ٹائٹل اپنے نام کیا ۔  رضا کیالپ مجموعی طور پر اب تک عالمی ریسلنگ چیمپئن کے پانچ ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں ۔ ترک ریسلر نے 2011 میں استنبول میں ہونے والے گریکو رومن کے 120 کلوگرام کیٹیگری میں پہلی بار ٹائٹل اپنے نام  کیا، پھر 2015 میں لاس ویگاس، 2017 میں میں پیرس اور 2019 میں قزکستان میں 130کلوگرام کے مقابلوں میں بھی چیمپئن  کا ٹائٹل اپنے نام کیا

اس کے علاوہ رضا کیالپ کو    گیارہ یورپی چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے جو ترکیہ میں سب سے زیادہ ہیں  اس کے علاوہ انہوں نے لندن اور ٹوکیو میں ہونے والے اولمپک گیمز میں بھی  دو کانسی کے تمغے جیتے

 

Read Previous

پاکستان: وزیر اعظم شہباز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے ازبکستان آمد

Read Next

امریکہ کا افغانستان کے منجمد اثاثوں کو ٹرسٹ کے ذریعے منعقل کرنے کا فیصلہ

Leave a Reply