انسانی ہمدردی گروپ کے زیر اہتمام جنیوا اور ترک کے درمیان معاہدے کے بعد ترک ہلال احمر نے میٹاورس میں تربیت شروع کر دی۔ ترک ہلال احمر نے ابتدائی طبی امداد، قدرتی آفات سے کس طرح نمٹاجا سکتا ہے اس جیسے مسائل پر تربیت لینا شروع کی ہے ۔
پیر کے روز سوئٹز لینڈ میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے نائب صدر ڈاکٹر کریم کینک ،ترک ہلال احمر کے صدر اور جنیوا میٹا ایگزیکٹوز کے درمیان ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں تمام ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے لیے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے گئے تاکہ وہ مستقبل کے لیے اپنی جگہ بنا سکے
– IFRC کے نائب صدر ڈاکٹر کینک نے کہا کہ ہم جو منصوبے کچھ عرصے سے چلا رہے تھے ، اب ان کی رسائی دنیا بھر کے ریڈ کراس اور ہلال احمر سوسائٹیزتک کی ہو گی۔
ہم بنیادی طور پر ہم یہ ٹریننگ ڈیجٹل میڈیا جیسے فیس بک انسٹا گرام یوٹیوب اور واٹس ایپ جیسے چینلز کے ذریعے فراہم کریں گے اور وہ مختلف اشتہاری مہموں کے ذریعے آگے لوگوں کو پہنچائے گے ۔
انہوں نے کہا ہم ابتدائی طبی امداد اور قدرتی طبی امداد سے نمٹنے کے لیے لوگوں میں شعور پیدا کر رہے جو میٹاورس سے تربیت لینے والوں کے لیے بہت فائدہ مند ہو گی ۔میٹا ایگزیکٹوز نے اشتہاری مہم کے لیے بجٹ پر بھی دستخط کر دیے ہیں جو فیس بک کی مدد سے تمام ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کو آفات کے بارے میں آگاہی کی مہموں میں دیا جائے گا۔
ڈاکٹر کنیک کا مزید کہنا تھا کہ اس معاہدے کا مقصد یورپ اور وسطی ایشیا سے شروع ہونے والی تمام ریڈ کراس اور ہلال احمر سوسائٹیوں کے لیے نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔
