turky-urdu-logo

ترک پارلیمنٹ رواں سال موسمیاتی قانون منظور کر لے گی

ترک پارلیمنٹ کا   رواں  سال موسمیاتی حوالے سے قانون کی      منظوری  لے لے گا ۔ ترک سرکاری نیوز ایجنسی کے زیر اہتمام  ماحولیا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں صدر طیب ایردوان کی اہلیہ  امینہ ایردوان سمیت میں صحافی، ماہرین تعلیم کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بھی شامل تھے ۔ اجلاس میں موسمیاتی بحران میں میڈیا کی ذمہ داری، پائیدار ترقی، قدرتی آفات کے حوالے سے میڈیا کے نقطہ نظر کے ساتھ ساتھ آب و ہوا اور ماحولیات پر ذمہ داری کا اشتراک کرنے پر بات کی گئی ۔

خاتون اول نے اجلاس میں موجود  شرکا سے بات کرتے ہوئی کہا کہ  ماحولیاتی مسائل کے حل میں میڈیا کا ایک منفرد کردار اور اہمیت ہے  ۔ چونکہ  یہ ایک عالمی مسئلہ ہے جو انسانوں سمیت تمام جانداروں کو براہ راست متاثر کرتا ہے  اور پوری دنیا   عالمی یکجہتی کے ساتھ ہی اس مسئلے پر قابو پا سکتی ہیں۔

خاتونِ اول نے مزید یہ بھی کہا کہ گلوبل وارمنگ کے حوالے سے خبریں بہت کم  سنتے   ہیں کیونکہ ہمارا میڈیا ان خبروں کو بہت کم کور کیا جاتا ہے

ترکیہ 2017 سے  زیرویسٹ  پروجیکٹ سمیت کئی ایسے پروجیکٹ پر کام کررہا ہے ۔ جو ماحولیاتی مسائل کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو اور اس سلسلے میں ترکیہ نے کئی  بین الاقوامی اعزاز بھی حاصل کیے ہیں

ترک وزارت ماحولیات مراد خرم  کا کہنا ہے   ترکیہ نے اکتوبر2021 میں پیرس معاہدے کی توثیق کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں اپنے اقدامات کو تیز کر دیا ہے جب 2053 تک اس کے خالص صفر کے عہد کی تصدیق ہو گئی تھی۔ہم اپنی تازہ ترین قومی سطح پر طے شدہ شراکت اور ملک کی طویل مدتی آب و ہوا کی حکمت عملی کو 2022 کے آخر تک مکمل کر لیں گےترکیہ نومبر میں مصر میں ہونے والی27ویں کانفرنس آف پارٹیز (COP 27) میں قومی سطح پر طے شدہ شراکتیں جمع کرائے گا۔

Read Previous

پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان ، ایف اے ٹی ایف کا اجلاس آج متوقع

Read Next

نیٹو وفد نے ترکیہ کے دورے کا اعلان کر دیا

Leave a Reply