
لیتھوانیا کے وزیر دفاع نے کہا ہےکہ ترکی کے ایک جہاز نے بحیرہ اسود میں یوکرین کی جانب سے تباہ کیے گئے روسی بحری جہاز پر 54اہلکاروں کو نکال لیا ، جو مبینہ طور پر یوکرین سے ٹکرایا تھا۔
جہاز تین بجے سمندر برد ہوگیا، حالانکہ جہاز پر 485افراد سوار تھے تاہم صرف 54اہلکاروں کو نکال لیا ہے۔
روسی بحری جہاز کو اینٹی شپ مزائل سے نشانہ بنایا گیا جس سے روسی جہاز کو بہت شدید نقصان پہنچایا۔
روسی وزارت دفاع نے پہلے کہا کہ جہاز میں آگ لگ گئی تھی جسے بجھا دیا گیا جبکہ اسکی وجہ مسائل پیدا ہوئے۔
یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ بحری جہاز پر موجود ہتھیاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جبکہ جہاز کو بندرگاہ تک لےجانے کیلئے اقدامات کیے جارہےہیں۔
لیکن اسی روز وزارت دفاع نے کہا کہ آگ لگنے کے بعد جہاز طوفان میں ڈوب گیا ہے۔
Tags: ترک بحریہ روسی بحری جہاز