turky-urdu-logo

ترک حکومت نے امیگریشن شرائط میں سختی کر دی گئی

ترکی میں عارضی قیام کو مستقل میں بدلنے کے خواہش مند افراد کے لیے نئی شرائط لوگو کر دی گئیں۔
اس سے پہلے مسلسل یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ سیاحتی ویزے پر جاکر عارضی رہائشی پرمٹ لینے والوں کے کیس قبول نہیں کیے جارہے ، ان میں پاکستانی بھی شامل ہیں ۔
اب یہ خبر آئی ہے کہ  استنبول میں کوئی بھی اپارٹمنٹ خرید کر رہائشی پرمٹ لینے کی سہولت میں بھی سختی کردی گئی ہے ۔
استنبول میں قیام کرنے والوں کو اب کم ازکم 75 ہزار ڈالر مالیت کااپارٹمنٹ یا کمرشل جگہ خریدنا ہوگی ۔ اس سے کم مالیت کے اپارٹمنٹ یا دکان پر عارضی رہائشی پرمٹ کی سہولت نہیں مل پائے گی ۔
۔
یعنی اگر اب آپ استنبول میں 75 ہزار ڈالر مالیت سے کم کا اپارٹمنٹ یا دکان خریدتے ہیں تو آپ کو سیاحتی ویزے پر ہی استبول آنا ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے ترکی کی شہریت لینے کے ڈھائی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کو بڑھا کر چار لاکھ ڈالر کیا جاچکا ہے ۔

Read Previous

ترکی شامی مہاجرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گا، صدر ایردوان

Read Next

صدر ایردوان کا محمد بن سلمان سے رابطہ، سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی خیریت دریافت کی

Leave a Reply