
ترک وزیر خارجہ ترک مقامی گاڑی توگ پر آسٹریا کے دارالحکومت ویانا پہنچے ۔ آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شلنبرگ نے ترک ہم منصب کا استقبال کیا ۔ ترک وزیر خارجہ نے زلزلے کے دوران آسٹریا کی جانب سے آئی امداد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آسٹریا کی جانب سے ہولناک زلزلے کے دوران ریسکیو اینڈ سرچ ٹیم ترکیہ روانہ کی جہاں انہوں نے ملبے تلے لوگوں کو زندہ بچایا اور انہیں طبی امداد فراہم کی۔ اس کے علاوہ آسٹریا کی جانب سے آئی امداد کے بھی انتہائی مشکور ہیں۔ ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعاون جاری رہے گا۔
ترک وزیر خارجہ نے یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم (OSCE) کی سیکرٹری جنرل ہیلگا شمڈ اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر رافیل مارینو سے ملاقات کی اور نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تازہ ترین صورتحال ایران کے جوہری پروگرام پر تبادلہ خیال کیا اور یوکرین میں جاری جنگ اور جنوبی قفقاز میں علاقائی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔