ترک سفیر کی اہلیہ نے مستحق بچوں میں 240 بیگ تقسیم کیے۔
یو م مزدور کے موقع پر اسلام آباد میں ہیڈ آف مشنز "سپوز گروپ ” کے زیر انتظام بحالی چائلڈ لیبر سنٹر میں منعقد ہونے والی تقریب کے دوران بچوں میں 240 سکول بیگز اور سامان تقسیم کیا گیا۔


ترکش ایمبیسیڈر مصطفی یردیکل کی زوجہ میڈم زلا تومیرہ یردیکل نے تقریب میں چیف گیسٹ کی حیثیت سے شرکت کی۔
انہوں نے پاکستان میں بچوں کی مزدوری کے خاتمے کے لیے بیت المال کے پروگرام میں بھی حصہ لیا۔

