افغانستان کی صورتحال سے متعلق چین، روس، امریکہ اور پاکستان پر مشتمل ٹرائیکا پلس کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔
ان ممالک کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندےایلچی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ اجلاس کا افتتاح پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان، افغانستان کی صورتحال پر ٹرائیکا پلس میکانزم کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
پاکستان کو امید ہے کہ ٹرائیکا پلس اجلاس میں ہونے والی بات چیت سے افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کے حصول کے لئے جاری کوششوں میں مدد ملے گی۔
