پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر دن بدن بڑھتی ہی جا رہی ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے5 ہزار 7 سو 13 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5 ہزار 4 سو80 لوگوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسیز کی شرح 9.61 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہزار 6 سو80 ہو چکی ہے جبکہ مجموعی طور پر کیسیز کی تعداد 8 لاکھ 15 ہزار 711ہو چکی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد7 لاکھ 8 ہزار 193 ہو چکی ہے۔
صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسیز کی تعداد 28 لاکھ 1ہزار 385 ہو چکی ہے جبکہ 4 ہزار 6 سو 29 لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد29 لاکھ 8 ہزار 818 ہو چکی ہے اور اب تک 8 ہزار 3 سو 27لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
صوبہ بلوچستان میں متاثر ہونے والوں کی تعداد 22 ہزار 1 سو 18 ہو چکی ہے اور ہلاکتیں 233 تک تجاوز کر چکی ہیں۔
صوبہ خیبر پختونخوا میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 16 ہزار 523 ہو چکی ہے اور 3 ہزار 238 لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
صوبہ آزاد کشمیر میں 16 ہزار 9 سو 31 لوگ وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 4 سو 70 ہو چکی ہے۔
صوبہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 2 سو 96 ہو چکی ہے اور اب تک 677 لوگ اس سے اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 74 ہزار 640 ہے اور اب تک 677 مریض اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
