turky-urdu-logo

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر تھمنے کا نام نہیں لے رہی

پاکستان میں مریضوں کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

اعداد وشمار کے مطابق  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک بھر میں  کورونا کے 50 ہزار 1 سو 61 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4 ہزار 8 سو 25 لوگوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گذشتہ 24  گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسیز کی شرح 9.61 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہزار 1 سو87 ہو چکی ہے جبکہ مجموعی طور پر کیسیز کی تعداد 8 لاکھ 452ہو چکی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 9 ہزار 434  ہو چکی ہے۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسیز کی تعداد 27 لاکھ 8ہزار 545 ہو چکی ہے جبکہ 4 ہزار 5 سو 99 لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد29 لاکھ 7 ہزار 880 ہو چکی ہے اور اب تک 7 ہزار 9 سو 90لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

صوبہ بلوچستان میں  متاثر ہونے والوں کی تعداد 21  ہزار 7 سو 43 ہو چکی ہے اور ہلاکتیں 232 تک تجاوز کر چکی ہیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ  14 سو 77 ہو چکی ہے اور 3 ہزار 134 لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

صوبہ آزاد کشمیر میں 16 ہزار 5 سو 91 لوگ وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 4 سو 62 ہو چکی ہے۔

صوبہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 2 سو 58 ہو چکی ہے اور اب تک 105  لوگ اس سے اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Read Previous

بھارت میں کورونا وائرس: موت کا رقص، اپنے پیاروں کی زندگی کے لئے لوگ معجزے کے منتظر

Read Next

ترکش ایتھلیٹ یورپین چیمپین بن گئے

Leave a Reply