turky-urdu-logo

افغان فوج کے مقابلے میں طالبان کی پیش رفت زیادہ ہے، ترجمان پاک فوج

پاک افواج کے ترجمان میجر جنرل بابرافتخار کاکہنا ہے کہ امریکا نےتو افغانستان سے انخلا کرلیا ہے اب افغانستان کےفریقین کو مل بیٹھ کرمسئلے کا حل نکالنا ہوگا،اب تک کی خبروں کے مطابق طالبان کی پیش رفت زیادہ ہے جبکہ افغان فوج کی پیش رفت خاص نہیں،امریکا نے افغان فوج کی تربیت پر بہت پیسے خرچ کئے۔

اب دیکھنا ہوگا کہ افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرے گی ؟

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ افغان امن عمل کے بہت سے پہلو ہیں،امن عمل آگے بڑھانے میں پاکستان کا کردار کلیدی رہا، افغانستان نےکیسےآگےبڑھناہے اس کا فیصلہ وہاں کے عوام نے کرنا ہے ۔

پاکستان میں بھارت گند ڈال کر چلا گیا ، اور اب بھارت نے ایک بار پھر پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی ہے،لیکن ہم پاکستان کی سرزمین کو کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، ہمارا اس وقت سیکیورٹی بارڈر مینجمنٹ بہت زیادہ بہترین ہے،پاکستان افغانستان بارڈر کی 90 فیصد فینسنگ مکمل ہوچکی ہے ۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ طالبان سے کہا گیا ہے وہ حکومت کا حصہ بن جائیں تاکہ خانہ جنگی سے بچاجائے لیکن بھارت جیسے عناصر باز نہ آئے تو سوچنا پڑے گا کہ کیا بندوق فیصلہ کرے گی کہ افغانستان کا مستقبل کیا ہوگا؟

Read Previous

بیرون ممالک پھنسے تمام پاکستانیوں کو 20 جولائی تک واپس لانے کا فیصلہ

Read Next

اکینسی ڈرون کا ایک اور کامیاب ٹیسٹ

Leave a Reply