
صدر کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست کے حوالے سے سپریم الیکشن کونسل (YSK) کا فیصلہ سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے۔
حروف تہجی کی ترتیب کے مطابق، کمال کلیچ دار اولو ۔ محرم اِنجے،رجب طیب ایردوان اور سینان اوگان کو امیدوار بننے کے لیے اہل قرار دے دیا گیا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ 28 مارچ کو سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والی صدارتی انتخابات کے امیدواروں کی فہرست پر اعتراضات کا جائزہ لے کر مسترد کر دیا گیا۔
ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات اتوار 14 مئی 2023 کو منعقد ہوں گے۔
اگر صدارتی انتخابات د وسرے مرحلے تک جاری رہتے ہیں تو دوسرے مرحلے کے انتخابات اتوار، 28 مئی 2023 کو منعقد ہوں گے۔
صدارتی امیدوار کو منتخب ہونے کے لیے درست ووٹوں کی مطلق اکثریت (کم از کم 50 فیصد + 1 ووٹ) حاصل کرنا ضروری ہے۔