turky-urdu-logo

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی جدوجہد آزادی کی داستان

مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی
یاسین ملک کو مجموعی طور پر دو بار عمر قید ، پانچ بار دس دس سال قید کے علاوہ دس ہزار انڈین روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی
اس سے قبل یاسین ملک کو سیکورٹی فورسز کے بھاری نرغے میں عدالت پیش کیا گیا تھا ۔
یاسین ملک پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کا الزام عائد کیا گیا تھا
عدالت میں دوران سماعت یاسین ملک اور جج کے درمیان مکالمہ ہوا ، یا سین ملک نے عدالت سے تین واضح سوالات کئے
انہوں نے کہا کہ
اگر میں دہشت گرد تھا تو مجھے انڈین پاسپورٹ کیوں جاری کیا گیا ؟
اگر میں دہشت گرد تھا تو مجھ سے سات ہندوستانی وزرائے اعظم کیوں ملاقاتیں کرتے رہے ؟
اگر میں دہشت گرد تھا تو انڈیا سمیت مختلف ممالک میں لیکچر ز سیمینارز میں کیوں مدعو کیا جاتا رہا ؟
یاسین ملک کے سوالات پر عدالت نے کہا کہ یہ پہلے کرنے کی باتیں تھیں اب آپ صرف یہ بتائیں کہ اپنی سزا پر کیا کہنا چاہتے ہیں ، جس پر مرد حریت نے کہا کہ میں عدالت سے کوئی بھیک نہیں مانگوں گا ،عدالت جو سزا دینا چاتی ہے دے دے۔
56 سالہ یاسین ملک کی زندگی کشمیر کی آزادی کیلئے وقف رہی ہے ۔ انہوں نے 1994 میں کشمیر کی آزادی کے لئے مسلح جدوجہد کا راستہ ترک کردیا اور کشمیر لبریشن فرنٹ کے سبراہ کے طور پر ، پرامن راستہ اپناتے ہوئے جہد مسلسل میں مصروف ہوگئے۔ انہیں پاکستان کی جانب سے کشمیر کی حق آزادی کی جنگ لڑنے پر ایوارڈ برائے انسانی حقوق سے بھی نوازا گیا ہے۔

یاسین ملک پر مقدمات
بھارتی حکومت نے ان پر بے شمار مقدمات اور الزامات لگائے، مگر 2019 میں ہندوستان کے نیشنل انویسٹیگیشن ایجنسی نے دہشت گردوں کی مالی معاونت، اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگا کر انہیں گرفتار کیا۔ تاہم ان کے خلاف یہ کیس 2017 میں درج کیا گیا تھا۔

اسی سال دہلی کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک نے جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے لیے ’جدوجہد آزادی‘ کے نام سے فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے ایک وسیع ڈھانچہ اور طریقہ کار ترتیب دیا۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ وہ فنڈ کے براہ راست وصول کنندہ تھا۔

یاسین ملک کی سزا پر رد عمل

عدالت کی جانب سے یاسین ملک کے ظالمانہ سزا پر کشمیری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے یاسین ملک سے اظہار یکجہتی کیا ۔
حکومت پاکستان کے وزیر خاجہ نے کہا کہ غیر منصفانہ سزا کی مذمت کرتے ہیں پاکستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے ان کی منصفانہ جدوجہد میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا

Read Previous

آذربائیجان میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کا معائدہ

Read Next

پاکستان: عمران خان کا حکومت کو الیکشن کروانے کے لیے 6 روز کا الٹی میٹم

Leave a Reply