turky-urdu-logo

ترکیہ میں انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا

ترکیہ میں 14 مئی  کو ہونے والے صدارتی و عام انتخابات کا شیڈول سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے۔

ان انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتیں 18 تا 24 مارچ کے درمیان الیکشن کمیشن میں  پروٹوکول جمع کروائیں گی۔

بتایا گیا ہے کہ سیاسی  جماعتیں صدارتی امیدواروں کے لیے  ناموں کی درخواست 23 مارچ تک جمع کروا سکیں گی جن کے حتمی ناموں کا اعلان 31  مارچ کو ہوگا۔

ترکیہ میں صدارتی و عام انتخابات 14 مئی کو ہونگے ، واضح اکثریت نہ ملنے کی صورت میں دوسرا مرحلہ 28 مئی کو ہوگا۔

Read Previous

پاکستان کی جانب سے مزید دو امدادی جہاز ادانا پہنچ گئے

Read Next

ترکیہ  انسانی تاریخ کی سب سے بڑی تباہی سے  دوچار ہے،صدر ایردوان

Leave a Reply