سعودی حکومت نے کورونا ویکسین لگوانے والے شہریوں کو 17 مئی سے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق17 مئی سے پروازوں پر سے پابندی ہٹا دی جائے گی اور ویکسین لگوانے والے افراد بیرون ملک سفر کر سکیں گے۔
سعودی وزارت کا مزید کہنا تھا کہ فضائی پروازوں کے ساتھ ساتھ بحری راستوں کو بھی کھول دیا جائے گا۔ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاو کے باعث سعودیہ عرب نے پروازوں پر پابندی عائد کی تھی۔
