turky-urdu-logo

ڈالر اور کوئلے کی بڑھتی ہوئی قیمت کے بعد سیمنٹ کی قیمت میں بھی اضافہ

ڈالر اور کوئلے کی بڑھتی ہوئی قیمت کے باعث سیمنٹ کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے،، مہنگائی کے باعث رواں مالی سال سیمنٹ کی فروخت میں پانچ لاکھ ٹن کمی آئی ہے

مہنگائی نے گھروں کی تعمیر کو ایک خواب ہی بنا دیا.
عوام پر ہر طرف سے ٹیکسوں کی بھرمار نے تعیراتی سرگرمیوں کو محدود کر دیا.ایک سال میں سیمنٹ کی فروخت میں 40 لاکھ ٹن کمی آئی.
پیٹرولیم مصنوعات، بجلی، گیس اور اجناس کی قیمتیں بڑھنےسےعوام میں بچت کا تصورہی ختم ہو گیا ہے،،
رواں مالی سال پانچ کروڑ 29 لاکھ ٹن سیمنٹ فروخت ہو سکا.
گذشتہ سال فروخت کا حجم پانچ کروڑ 74 لاکھ ٹن تھا.
افغانستان میں معاشی بدحالی سے سیمنٹ کی برآمدات کم ہو گئیں.
ایک سال میں سیمنٹ کی ایکسپورٹس میں 41لاکھ ٹن کمی ریکارڈ کی گئی.
سری لنکا نے دیوالیہ ہونے پر پاکستان سے سیمنٹ کی خریداری روک دی.
بنگلہ دیش میں بھی سیمنٹ ڈیمانڈ کم ہو گئی ہے،،

Read Previous

عالمی کرنسی مارکیٹ میں بڑی ہلچل

Read Next

چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے یورپ اور امریکہ کو خطرہ

Leave a Reply