turky-urdu-logo

زیرو ویسٹ منصوبہ کے باعث ریسائیکلنگ کی شرح 30 فیصدہے ، ترک وزارت برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی

ترک وزارت برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی  مرات کروم نے  کے زیرو ویسٹ پروجیکٹ کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے۔ جو ترکیہ  میں موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں کے درمیان ری سائیکلنگ کے اقدامات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ چھ سال قبل امینہ ایردوان کی سرپرستی میں زیرو ویسٹ منصوبہ کے آغاز کیا گیا تھا۔

جس کے ہمیں مثبت نتائج حاصل ہو رہے ۔ اس پراجیکٹ کے باعث ریسائیکلنگ کی  شرح میں  5 فیصد سے 30 فیصد تک اضافہ ہوا ہے  ۔اس پراجیکٹ کے باعث 45.5 ملین ٹن فضلہ کو ملکی معیشت کے لیے قیمتی وسائل میں تبدیل کر دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم  زیرو ویسٹ پراجیکٹ  کے تمام اہداف کو حاصل کر رہے ہیں۔ ہم نے اپنی ری سائیکلنگ کی بحالی کی شرح میں 5% سے 30% تک اضافہ کیا ہے اور رواں سال اس کی شرح کو   35 فیصد تک بڑھا دیں گے۔

 

Read Previous

ترک خاتون اول نے اسلاموفوبیا کے خلاف جدوجہد کی یونیسکو کی قرارداد کو خوش آئند قرار دیا

Read Next

ہماری اولین ترجیح زلزلے کے آثار کو مٹانا اور ہمارے شہروں کو بحال کرنا ہے، صدر ایردوان

Leave a Reply