turky-urdu-logo

ترک ڈرامے ارطغرل کی پروڈکشن ٹیم عید کے بعد پاکستان آئے گی

مشہور ترک ڈرامے ارطغرل غازی  کی پروڈکشن ٹیم عید کے بعد پاکستان کا دورہ کرے گی ،یہ دورہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی دعوت پر کیا جارہا ہے ۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے حالیہ دورہ ترکی کےد وران  ارطغرل غازی  اور کورولش عثمان ڈرامے کے پروڈیوسربوذداغ سے ملاقات کی ۔

 اسپیکر قومی اسمبلی نے  ڈرامے کی پروڈکشن ٹیم کو پاکستان آنے کی دعوت دی جبکہ پاکستان اور ترکی کے درمیان نئے ڈرامہ کیلئے مشترکہ پروڈکشن  پر  بھی اتفاق کیا  گیا ۔

ارطغرل  غازی ڈرامہ کی پروڈکشن ٹیم  دورہ پاکستان کےدوران  وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرے گی۔

پاکستانی اداکاروں کے ساتھ مل کر ڈرامہ  سیریل بھی بنائی جائے گی ۔

Read Previous

برہان قایا ترک صدر ایردوان کی آق پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں شامل ہو گئے

Read Next

سعودی عرب اور یونان کی مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر

Leave a Reply