turky-urdu-logo

وزیر اعظم پاکستان کل ترکی کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہونگے

وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ کل 3 روز کے دورے پر ترکی روانہ ہوں گے۔

یہ دورہ 31 مئی سے 2 جون تک ہوگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر ترکی کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم کے ترکی کے دورے میں دو طرفہ امور، تجارت اور سرمایہ کاری پر گفتگو ہوگی۔

ترکی کے دورے سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس بلا لیا، اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔

اجلاس میں وزارت خارجہ، کامرس، انڈسٹریز اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے حکام شریک ہوں گے۔

Read Previous

استنبول کی فتح بے مثال قربانیوں اور پختہ عزم کا نتیجہ ہے، صدر ایردوان

Read Next

پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے ترکی میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

Leave a Reply