turky-urdu-logo

 فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی کی غزہ میں انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی (UNRWA) نے جمعہ کو غزہ میں انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا، جہاں اسرائیل کی 15 ماہ سے جاری جنگ نے کم از کم 19 لاکھ افراد کو بے گھر کر دیا ہے۔

ایجنسی کے مطابق، جنگ کی وجہ سے 1.9 ملین افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جن میں سے بہت سے عارضی پناہ گاہوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

UNRWAنے اپنی رپورٹ میں بتایا ہےکہ، غزہ کے بیشتر مکانات یا تو مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں یا ناقابل رہائش ہیں۔انفراسٹرکچر اور زندگیاں دوبارہ بحال کرنے میں سالوں لگیں گے، اور ان تمام افراد کو شدید ذہنی و جسمانی صدمے کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق،UNRWA   کی ٹیموں نے جنگ بندی کے فوری بعد شمالی غزہ میں غذائی امداد کی فراہمی شروع کر دی ہے۔ بمباری کے ملبے کے درمیان زندگی گزارنے والے لوگ اس امداد کے شدید ضرورت مند ہیں۔

غزہ میں جنگ بندی کا پہلا چھ ہفتوں کا مرحلہ 19 جنوری کو نافذ ہوا، جس سے اسرائیل کی تباہ کن جنگ کو عارضی طور پر روک دیا گیا۔ اسرائیلی حملوں میں اب تک  47 ہزار 300 فلسطینی، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، شہید ہو چکے ہیں ، جبکہ 1 لاکھ 11 ہزار 500 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

 نومبر 2024 میں، بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع، یوآو گیلنٹ کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے وارنٹ جاری کیے۔علاوہ ازیں، اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ بین الاقوامی عدالت انصاف (ICJ) میں بھی جاری ہے۔

UNRWA نے اپنی رپورٹ میں اس بات پر  زور دیا کہ ،غزہ کے مکینوں کو فوری اور طویل المدتی امداد کی ضرورت ہے۔ایسے بڑے پیمانے پر انسانی امداد فراہم کرنے میں UNRWA کا کردار انتہائی اہم ہے۔

Read Previous

ترکیہ اور شام کے درمیان تجارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق

Read Next

ترکیہ کا یورپی یونین سے رکنیت کے عمل کو مضبوط کرنے کیلئے نئے ویژن کا مطالبہ

Leave a Reply