turky-urdu-logo

سیاہ فارم جارج فلائڈ کے قتل میں ملوث افسر کو 22 سال قید کی سزا

میناپولس کی عدالت نے سیاہ فام جارج فلائیڈ کے قتل میں سابق پولیس افسرڈیرک شاوین کو ساڑھے 22 سال قید کی سزا سنادی۔

جج پیٹر کیہل نے واضح کیاکہ سزاکسی ہمدردی، جذباتی وابستگی اورعوامی رائے پر نہیں بلکہ کیس کے حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے قانون کے مطابق سنائی گئی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے سزا کو مناسب قرار دیا ہے۔

واضح رہےکہ سیاہ فام جارج فلائیڈکو گزشتہ برس مئی میں سفید فام پولیس افسر نے گردن پر گھٹنا رکھ کر ہلاک کردیاتھا۔

جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد امریکا سمیت دیگر ممالک میں بھی سیاہ فام شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور بلیک لائیوز میٹر کے نام سے تحریک چلائی گئی۔

Read Previous

ترکو ویک ویکسین کورونا کی تمام اقسام کے لیے موثر ثابت ہو رہی ہے، ترک پروفیسر

Read Next

افغانستان میں حالات بگڑے کو سرحد بند کرنے کا سوچیں گے، پاکستانی وزیر اطلاعات و نشریات

Leave a Reply