turky-urdu-logo

کورونا کیسیز کی تعداد میں خطرناک اضافہ ہو رہا ہے ، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے کیسیز لگاتار 8 ہفتوں سے خطرناک شرح سے بڑھ رہے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائیریکٹر  جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس کاکہنا ہے کہ  گذشتہ ہفتے 5.2 ملین سے زیادہ نئے کیسیز ریکارڈ کیے گئے ہیں اور یہ شرح  کورونا وائرس کے شروع ہونے کے بعد سے اب تک سب سے زیادہ ہے۔

وائرس سے اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور کورونا سے اب تک 30 لاکھ سے زیادہ افراد جا ن کی بازی ہار چکے ہیں۔

ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ 10 لاکھ اموات 9 مہینے میں ہوئی لیکن وائرس کے زیادہ پھیلاو کے بعد 4 ماہ میں 20 لاکھ لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ٹیڈروس کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی زد میں اب نوجوان بھی آرہے ہیں۔

25 سے 59 سال کی عمر کے لوگوں میں انفیکشن  کا پھیلاو دن بدن بڑھتا جا رہا ہے ۔

Read Previous

ترک فوج کے 30 سابق اہلکار دہشت گرد تنظیم فیتو سے تعلق پر گرفتار

Read Next

ترک خیراتی ادارے ہلال احمر کی پاکستان میں سرگرمیاں جاری

Leave a Reply