
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر 36 واں اور آخری طیارہ ادانا میں ادانا ائیر برج آپریشن کے فریم ورک کے اندر اترا، جو کہ 11 مارچ کو پاکستان کی طرف سے عطیہ کیے گئے خیموں کو پہنچانے کے لیے شروع ہوا تھا۔
ترک سفارتخانے کے بیان کے مطابق اس آپریشن کی آخری پرواز کے ساتھ ہی ترکیہ میں تقریبا 50 ہزار خیموں کی کھیپ مکمل ہو گئی ہے۔
تیزی سے بنائے گئے ہوائی، زمینی اور سمندری پلوں کے ساتھ پاکستان کی طرف سے ترکیہ کو عطیہ کیے گئے تقریباً 70 ہزار خیموں کی ترسیل اختتام کو پہنچ گئی ہے۔
اس عمل میں این جی اوز، برادر پاکستانی عوام اور حکام کے تعاون سے لاکھوں کمبل، ٹن کپڑے اور کھانے پینے کا سامان، ادویات اور طبی سامان ترکیہ بھجوایا گیا۔
11 مارچ سے اب تک ترکیہ کو 50 ہزار خیمے بھیجنے کا ہدف مکمل کر لیا گیا ہے، مجموعی طور پر پاکستان نے 6 فروری سے اب تک ترکیہ کو 70 ہزار خیمے فراہم کیے گئے ہیں۔