turky-urdu-logo

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا مستقبل کہیں زیادہ روشن اور خوش آئند ہو گا،فواد اوکتے

ترک نائب صدر فواد اوکتے نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا دورہ کیا۔ اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر اعظم اونال اُستیل سے ملاقات کی۔ ترک نائب صدر نے روف دنکتاش  کلچرل سنٹر میں 2023  اقتصادی و مالی تعاون معاہدے پر دستخط  کیے اور بعد ازاں پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔ فواد اوکتے نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 2023 کا اقتصادی اور مالیاتی تعاون کا معاہدہ شمالی قبرص کی ترقی اور دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کی بنیاد بنے گا۔ شمالی قبرص  کا مستقبل ترکیہ کی حمایت سے بہت زیادہ روشن اور خوش آئند ہو گا

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  نے  غیر منصفانہ پابندیوں کے باوجود سیاسی، سماجی اور اقتصادی میدانوں میں ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ اس طویل المدتی جدوجہد میں ترکیہ  اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  نے ہمارے قبرصی ترک بھائیوں کو معاشی طور پر مضبوط سطح پر لانے کے لیے ہمیشہ مل کر، یکجہتی کے ساتھ کام کیا ہے، اور یہ  اس پر عمل پیرا رہیں گے۔”

ترک نائب صدر  نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ ،مادر وطن اور ضامن ملک کے طور پر اپنی پوری کوشش جاری رکھے گا تاکہ قبرصی ترک مستقبل کو اعتماد کے ساتھ دیکھ سکیں اور امن، سکون اور خوشحالی کے ساتھ زندگی گزارتے رہیں۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے وزیر اعظم اُستیل  نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ ہر موڑ پر ان کے ملک کی حمایت کرتا ہے اور ہمیشہ قبرصی ترک عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، "جمہوریہ ترکیہ ایک عظیم اور طاقتور ریاست ہے جس پر  قبرصی  ترک عوام خوشی اور فخر محسوس کرتے ہیں ۔ "ترکیہ کی طاقت ہمیں طاقت بخشتی  ہے۔ یہ حقیقت  ہےکہ ترکیہ کا ساتھ ہمیں تحفظ  دیتا ہے۔”

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اور ترکیہ کے تعلقات  کے ہمیشہ بھائی چارے پر مبنی ہونے  کا اشارہ دینے والے وزیراعظم  اُستیل نے کہا کہ  دس طے پانے والے معاہدے    کے ساتھ ہم ترکیہ کے ساتھ دلی روابط کو مزید مضبوطی دیتے ہوئے  مستقبل کی جانب ثابت قدمی سے آگے بڑھنے کے عمل کو جاری رکھیں گے۔

Read Previous

متحدہ عرب امارات نے ترکیہ اور شام کو 9 ہزار ٹن امداد فراہم کی

Read Next

زیرو ویسٹ کا منصوبہ دنیا بھرمیں کامیاب ترین منصوبہ ہو گا، ترک وزیر خارجہ

Leave a Reply