ترکی میں ہاتھی کے نوزائیدہ بچے کی خاندان کے بڑوں کے ساتھ پہلی چہل قدمی۔ ازمیر کے نیچرل لائف پارک میں طعام کے خصوصی انتظامات۔ لوگوں کی بڑی تعداد ہاتھی خاندان کے نئے بچے کو دیکھنے چڑیا گھر پہنچ گئی۔ والدین کا کہنا ہے کہ وہ بچوں کو خاص طور پر ہاتھی کا بچہ دکھانے لائے ہیں۔ وڈیو میں ہاتھی کا بچہ اپنے خاندان کے ساتھ اپنی پہلی سیر کا لطف اْٹھاتا دیکھا جا سکتا ہے۔ ہاتھی کے نو زائیدہ بچے کا کل وزن 124 کلو گرام ہے۔
