turky-urdu-logo

500,000 سوشل ہاؤسنگ پروجیکٹ کی پہلی لاٹری کی تاریخ کا اعلان

وزیر ماحولیات، اربنائزیشن اور موسمیاتی تبدیلی مراد کورم نے 500,000 سوشل ہاؤسنگ پروجیکٹ کے حوالے سے خوشخبری سنائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کے لیے 5,242,766 درست درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور پہلی لاٹری 29 دسمبر کو آدیمان میں منعقد ہوگی۔ پہلے گھروں کی ترسیل 2026 میں کی جائے گی، اور زلزلہ متاثرہ علاقوں کے لیے اضافی کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

مراد کورم نے کہا کہ "ہم نے تمام صوبوں میں 1,750,000 سوشل ہاؤسنگ تعمیر کی ہے اور زلزلے کے بعد TOKİ کی عمارتوں میں رہنے والے شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ہمیں TOKİ پر فخر ہے۔”

استنبول میں سوشل ہاؤسنگ کے دائرہ کار میں 100,000 گھر تعمیر کیے جائیں گے، جبکہ رینٹل ہاؤسنگ کے تحت 15,000 کرایہ کے گھر یورپ اور اناطولیہ سائیڈ پر بنائے جائیں گے تاکہ کرایہ اور رہائش کی قیمتوں میں کمی لائی جا سکے۔

یہ اقدام ترکیہ میں رہائشی بحران کو کم کرنے اور شہریوں کے لیے معقول اور سستی رہائش فراہم کرنے کی جانب اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

Read Previous

غزہ کی نسل کشی کو "سبق” کہنے والا بھارتی رہنما؛ کیا ہندوتوا اب صیہونیت کا نیا روپ بن چکا ہے؟

Leave a Reply