turky-urdu-logo

افغانستان سے انخلا میں تعاون پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، یورپی یونین

پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینارا نے افغانستان سے انخلا میں تعاون پر پاکستان کا بھرپور شکریہ ادا کیا ہے ۔ اپنے ٹویٹ میں اینڈرولا کامینارا نے کہا کہ افغانستان سے ا ن کا انخلا مکمل ہو چکا ہےاوراسلام آباد ایئر پورٹ کے ذریعے اس انخلا کے لئے دن رات کام کرنے پر وہ پاکستان کی وزارت خارجہ، پی آئی اے ، اسلام آباد ایئرپورٹ کے عملہ ، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ای یو پاکستان ٹیم کا بے حد شکریہ ادا کرتی ہیں۔انہوں نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ اسلام آباد ایئر پورٹ پر یورپی شہریوں اور ان کی مدد کرنے پاکستانی حکام اور عملہ کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو یورپی فضائی حدود میں پروازوں کی اجازت دینے کے معاملے پر پیش رفت ہو رہی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ یورپی یونین کی فضائی حدود تک رسائی کے لئے یورپی ایوی ایشن اتھارٹی کے قوانین انتہائی شفاف ہیں اور یورپی یونین اور پی آئی اے زیر التوا امور پر مل کر کام کر رہے ہیں اور اس سلسلہ میں پیش رفت ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم اسلام آباد ایئر پورٹ سے یورپی ممالک کے لئے پی آئی اے کا استعمال نہیں کر سکے تاہم پی آئی اے نے اس انخلا میں قابل قدر معاونت کی۔

Read Previous

افغانستان سے ترک فوج کے انخلا کا عمل شروع، پہلی پرواز ترکی پہنچ گئی

Read Next

پاکستانی وزیر خارجہ چار ملکی دورے کے تیسرے مرحلے میں ترکمانستان پہنچ گئے

Leave a Reply