turky-urdu-logo

پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن کوئٹہ میں ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے چند میچز کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے 19 مارچ تک کھیلا جائے گا اور اس طرح پہلی مرتبہ ملک کے پانچ شہر کراچی، لاہور، راولپنڈی، ملتان اور پشاور لیگ کے میچز کی میزبانی کریں گے۔

یہ 1996 کے بعد پہلا موقع ہو گا کہ کوئٹہ کا بگٹی اسٹیڈیم کسی بڑے میچ کی میزبانی کرے گا جہاں 26 سال قبل پاکستان نے اس اسٹیڈیم پر کھیلے گئے واحد میچ میں زمبابوے کو تین وکٹوں سے شکست دی تھی۔

بگٹی اسٹیڈیم میں میچ کے انعقاد کا فیصلہ پی سی بی کی 14 رکنی نئی مینجمنٹ کمیٹی نے کیا جس کی سربراہی نجم سیٹھی کر رہے ہیں۔

Read Previous

مسجد الحرام خانہ کعبہ میں باران رحمت

Read Next

سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر پر ’ویوز‘ فیچر متعارف کروا دیا گیا

Leave a Reply