turky-urdu-logo

سعودیہ ولی عہد کا اوام متحدہ جے جنرل سیکرٹری سے ٹیلیفونک رابطہ،موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا اور غزہ میں جنگ بڑھنے کے خطرے سے پیدا شدہ صورت حال کے بارے تبادلہ خیال کیا ۔

محمد بن سلمان نے جنگی صورت حال میں کمی لانے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تمام کوششیں کی جانی چاہئیں۔شہزادہ محمد بن سلمان نے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے حالات پیدا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا اس کے لیے ضروری ہے کہ فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق دیے جائیں۔

سعودی رہنما نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ اور اس کے اداروں کے کردار کو بھی اجاگر کیا، تاکہ انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

ولی عہد نے غزہ کے محاصرے کے خاتمے اور امدادی کارروائیاں فوری شروع کرنے پر بھی زور دیا۔

 

Read Previous

ارطغرل غازی میں عبدالرحمٰن کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل کا ظلم پر خاموش دنیا سے سوال

Read Next

پاک-ترک معارف اسکول اینڈ کالجز کے طلباء کا پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کا دورہ

Leave a Reply