turky-urdu-logo

چیئرمین سینٹ پاکستان  محمد صادق سنجرانی نے صدر ایردوان کو بین الاقوامی "نوبل امن انعام” کیلئے نامزد کر دیا

چیئرمین سینٹ پاکستان  محمد صادق سنجرانی نے صدر ایردوان کو بین الاقوامی "نوبل امن انعام” کیلئے نامزد کر دیا۔

نوبل امن انعام ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے امن کےلیے یا جاری تنازعات کو حل کرنے کے لیے کوئی غیر معمولی اقدام کیا ہو۔

چئیر مین سینٹ کا کہنا تھا کہ صدر ایردوان کی نامزدگی روس یوکرین تنازعے کے بعد امن کےلیے ان کے کردار اور کوششوں کی روشنی میں کی گئی ہے۔

یہ جنگ تیزی سے ایک ایٹمی فلیش پوائنٹ میں تبدیل ہو گئی تھی۔

یوکرین جنگ پوری دنیا کے لیے تباہی کا باعث بن سکتی تھی

صدر ایردوان نے اپنی انتھک کوششوں، دونوں فریقوں کے ساتھ بروقت اور موثر رابطہ کاری کے ذریعے دنیا کو بڑی تباہی سے بچایا۔

” بلیک سی گرین” منصوبے نے بھی اس خطے کو تباہ کن قحط سے بچایا۔

انکا کہنا تھا کہ صدر ایردوان ایک سچے اور عوامی رہنما ہیں۔

صدر ایردوان نہ صرف اپنے ملک بلکہ خطے اور بالعموم پوری دنیا کی بہتری اور خوشحالی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔

صدر ایردوان تمام انسانیت کے لیے امن، رواداری اور محبت کے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حقیقی پیغام اور تعلیمات کو لے کر چلتے ہیں۔

صدر ایردوان کی اسلامی تعلیمات سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے کوششیں باعث فخر ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان کو نوبل انعام کے لیے نامزد کرنے پر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

مجھے امید ہے کہ نارویجین نوبل کمیٹی صدر ایردوان کی عالمی امن کےلیے غیر معمولی اور بے مثال کوششوں کو ضرور زیر غور لائے گی۔

Read Previous

ہم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا اطلاق کریں گے، صدر ایردوان

Read Next

ترک سفیر کا اسلام آباد انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کا دورہ

Leave a Reply