turky-urdu-logo

پاکستان کی جانب سے ترک بھائیوں کے لیے بھیجی گئی امداد ترکیہ پہنچ گئی

وزیر اعظم  پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ترکیہ بھائیوں کی مدد  کے لیے  پاکستانی کارگو طیارہ 90 ٹن امداد سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا ۔ امدادی سامان میں 1200 موسم سرما  میں تخفط دینےوالے خیمے اور دیگر امدادی سامان شامل ہے

انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے کے ایک بیان کے مطابق، ترک عوام کے لیے یکجہتی کے پیغام کے ساتھ امدادی سامان زلزلہ متاثرہ علاقہ ادانا میں پہنچا۔

پاکستانی وزیر اعظم کے معاون خصوصی خواجہ احمد حسان نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان اور ترکیہ  دو دل، ایک جان” کی مانند ہیں۔پاکستان کے لوگوں نےترک بھائیوں کی تکلیف میں ان کے ساتھ ہیں  اور مکمل صحت یابی اور بحالی تک ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہر حال میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی شاندار تاریخ کو برقرار رکھتے ہوئے، وزیراعظم پاکستان کی طرف سے زلزلہ ریلیف امداد کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر زلزلہ سے متعلق امدادی سامان خاص طور پر موسم سرما میں بنائے گئے خیموں کو ہوائی، زمینی اور سمندری راستوں سے دوست ملک ترکیہ پہنچایا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے زلزلہ متاثرین کی مکمل بحالی تک امدادی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا وزیر اعظم پاکستان  زلزلہ زدگان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے والے پہلے رہنماؤں میں سے ایک تھے۔

پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  ( این ڈی ایم اے) نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران زلزلہ زدگان کے لیے ترکیہ  کو بھیجی جانے والی دوسری امدادی پرواز تھی۔ اس سے قبل

ہفتہ کو ایک اور کارگو طیارہ امدادی سامان لے کر ادانا پہنچا تھا

پاک بحریہ کا دوسرا جہاز ہفتے کے روز ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے ہولناک  زلزلوں سے متاثرہ لوگوں کے لیے 500 ٹن امدادی سامان لے کر روانہ ہوا۔

پاکستان سے روانہ ہونے والا پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس2,600 موسم سرما کے خیمے اور 38,000 کمبل اور شام کے لیے 22,000 کمبل، راشن کے پیکٹ اور جنریٹر لے کر جا رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان  کی جانب سے  23 مارچ تک ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کے لیے 50,000 موسم سرما کے خیمے بھیجنے کا اعلان کیا  گیا تھا

Read Previous

پاک بحریہ کا دوسرا امدادی بحری جہاز کراچی سے ترکیہ روانہ

Read Next

ترکیہ اناج معاہدے میں توسیع کی حمایت کرتا ہے، وزیر دفاع حلوصی آقار

Leave a Reply