turky-urdu-logo

صدر ایردوان اور عراقی وزیر اعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، متعدد امور پر تبادلہ خیال

صدر رجب طیب ایردوان نے عراقی وزیر اعظم محمد شعیہ سوڈانی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

صدر کے اطلاعاتی امور کے ڈائریکٹریٹ  کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں ترکیہ عراق تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیلی فونک رابطے میں  صدر ایردوان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے دور میں ہر شعبے میں دوطرفہ اور علاقائی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وہ عراق کے امن، استحکام اور علاقائی سالمیت کو اتنی ہی اہمیت دیتے ہیں جتنی ترکیہ کی علاقائی سالمیت  کو اہمیت دیتے ہیں۔

 صدر ایردوان نے کہا کہ عراقی سرزمین سے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے وجود کا خاتمہ اس ملک کی قومی سلامتی کے مفادات کی بھی ضرورت ہے۔

Read Previous

ہم نے دفاعی صنعت میں کامیابی کی داستاں لکھی ہے،صدر ایردوان

Read Next

یوٹیوب شارٹس کے ذریعے پاکستان میں بھی پیسے کمائے جا سکیں گے

Leave a Reply