turky-urdu-logo

ٹیکنالوجی میلہ ٹیکنو فیسٹ جاری، اعلی عہداروں کی شرکت

استنبول کے اتاترک ائیرپورٹ پر ٹیکنالوجی میلہ ٹیکنو فیسٹ جاری ہے۔ یہ ٹیکنو فیسٹ سربراہی اجلاس کے طور پر بھی کام کرتا ہے جس میں اعلیٰ غیر ملکی حکام کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔

ٹیکنو فیسٹ میں  ترک صدر رجب طیب ایردوان اور خاتون اول امینہ ایردوان سمیت آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف اور لیبیا کی طرابلس میں قائم حکومت کے سربراہ عبدالحمید دبیبہ ،لیبیا کی وزارت برائے  صنعت و معدنی وسائل کے وزیر احمد علی عمر، نائیجیریا کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ، برکین کے وزیر دفاع، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر تعلیم ناظم کاووش اوغلو اور مالٹا کے پارلیمانی سیکرٹری نے شرکت کی۔ اور تقریب میں آئے شرکا سے خطاب بھی کیا۔ تمام اعلیٰ  عہداروں نے ترک منصبوں سے ملاقاتیں بھی کی اور دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

جمعرات سے جاری  استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے پر شروع ہونے والے پانچ روزہ ٹیکنو فیسٹ میں جدید ٹیکنالوجی اور دفاعی مصنوعات شامل ہیں۔

اس تقریب میں کئی شعبوں بالخصوص دفاعی شعبے میں بین الاقوامی اور ملکی معاہدوں کی میزبانی بھی کی جاتی ہے۔

Read Previous

ترکیہ اور آذربائیجان ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں،آذربائیجانی صدر

Read Next

21 سالوں سے ترکیہ کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں،صدر ایردوان

Leave a Reply