turky-urdu-logo

ٹکنوفیسٹ میں پاک ترک معارف انٹرنیشنل کی طالبات کا انقلابی منصوبہ, "ایموشن ڈیٹیکٹر گیجٹ” نے داد سمیٹ لی

پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکول کی طالبات اسماء فاطمہ اور عنایہ خان نے ترکیہ کے معروف ٹیکنالوجی میلہ TEKNOFEST میں اپنی تکنیکی ایجاد "ایموشن ڈیٹیکٹر گیجٹ برائے فالج زدہ افراد (Quadriplegic)” پیش کر کے سب کو حیران کر دیا۔

یہ آلہ خصوصی طور پر ان افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے جو جسمانی معذوری کے باعث اپنے جذبات کا اظہار نہیں کر سکتے۔ اس گیجٹ کی مدد سے جذبات کو محسوس کر کے انہیں ڈیجیٹل سگنلز میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، جو ایک مثالی انسانی ہمدردی اور ٹیکنالوجی کا امتزاج ہے۔

اس منصوبے کو ماہرین، شرکاء اور ججز کی جانب سے سراہا گیا، اور اسے جامع حل کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا گیا۔

TEKNOFEST جو ترکیہ میں ہر سال ٹیکنالوجی، اختراعات، اور سائنسی ایجادات کے حوالے سے منعقد ہوتا ہے، میں پاکستان اور ترکیہ کے طلبہ کے باہمی اشتراک نے پاک ترک دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کیا۔

پاک ترک معارف انٹرنیشنل نے اپنی طالبات کی اس کامیابی پر فخر کا اظہار کیا اور اسے دیگر طلبہ کے لیے ایک مشعلِ راہ قرار دیا۔

Read Previous

ترکیہ کا عالمی عدالت میں اسرائیل پر “بھوک کو بطور ہتھیار” استعمال کرنے کا الزام

Read Next

شام میں غیر مرکزی نظام ایک خام خیالی ہے: صدر ایردوان

Leave a Reply