
ترک مسلح افواج کاقومی وسائل سے تیار کردہ سب سے بڑا جنگی جہاز ٹی سی جی انادولو، باسفورس سے گزرنے کے بعد شام کو سرائے برنو بندرگاہ واپس لوٹ آیا ہے۔
دس اپریل سے وزیر قومی دفاع کے حکام پر سرائے برنو میں لنگر انداز اس بحری جہاز میں لوگوں نے بڑی تعداد میں دلچسپی لی۔
23 اپریل کو قومی خودمختاری اور بچوں کے دن کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، جہاز باسفورس سے گزرا اور لوگوں کو سلامی پیش کی۔
باسفورس سے گزرنے کے دوران، ٹی سی جی انادولو سے 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور اس موقع پر سالمی لینے والوں میں صدر رجب طیب ایردوان بھی موجود تھے۔
اس دوران فضائیہ کے طیاروں اور ہیلی کاپٹر وں نے بھی اس بحری جہاز کے ساتھ سلامی دی۔
ٹی سی جی انادولو جو صبح استنبول سے روانہ ہوا، باسفورس کو عبور کرنے کے بعد شام کو سرائے برنو واپس آگیا ہے۔
وزارت قومی دفاع کے ٹویٹر اکاونٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ کے لیے قابلِ فخر ٹی سی جی انادولوکل سے استنبول سرائے برنو میں دوبارہ ہمارے لوگوں کی زیارت کے لیے کھول دیا جائے گا۔