turky-urdu-logo

ترکیہ صدارتی انتخابات، 28 مئی 2023 ،طیب ایردوان نے استنبول اور کمال کلیچ دار اولو نے انقرہ میں ووٹ کاسٹ کیا

موجودہ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ووٹ کاسٹ کردیا۔ عوام کی بڑی تعداد ایردوان کے ہمراہ اسکودار کے پولنگ سٹیشن پر موجود تھی۔ صدر رجب طیب ایردوان حکومتی جمہور اتحاد کے مشترکہ امیدوار ہے۔ انہوں نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوام کو اپنا انتخابی حق استعمال کرنے کی اپیل کی۔

دوسری جانب صدر ایردوان کے حریف کمال کلچدار اولو نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ کمال کلچدار اولو نے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ کمال کلچدار اولو حزب اختلاف ملت اتحاد کی جانب سے صدارتی امیدوار اور پیپلز ریپبلک پارٹی کے صدر ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ  میں 5 سال کے لیے صدر منتخب ہونے والے اور  14 مئی کے پہلے راونڈ میں  پہلے دو نمبروں پر رہنے والے  جمہور اتحاد کے امیدوار رجب طیب ایردوان اور ملت اتحاد کے امیدوار  کمال کلچدار اولو  مد مقابل آئیں گے۔

 60 ملین سے زائد  ترک ووٹر کل صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اپنا  رائے حقِ دہی استعمال کریں گے ۔

جبکہ تقریباً 4.5 ملین افراد   پہلی بار  اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے ۔

ملک میں ووٹرز کے لیے کل  دو لاکھ کے قریب بیلٹ باکس لگائے گئے ہیں ۔

اپوزیشن کے امیدوار کمال کلچدار اولو اور صدر ایردوان میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔

واضح رہے کے بیرون ملک مقیم تقریباً 3.5 ملین  رجسرڈ  رائے دہندگان  کے لیے 73 ممالک میں 151 نمائندہ دفاتر میں 167  پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے ۔

سمندر پار  پولنگ کا عمل  24 مئی کو اختتام پذیر ہوا تھا۔ بیرون ملک  میں پڑنے والے  بیلٹ پیپرز کو طیاروں اور سفارتی کورئیر کے ذریعے ترکیہ لایا گیا ہے۔

آج ملک بھر میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد دارالحکومت انقرہ میں اوورسیز ڈسٹرکٹ الیکشن بورڈ میں محفوظ کردہ   ووٹوں کی گنتی  بیک وقت شروع کی جائیگی۔

سرحدی  چوکیوں پر بھی  ووٹ  ڈالنے کا عمل  شام 5  بجے  تک جاری رہے گا۔

قبل ازیں، انتخابات کے پہلے راونڈ میں صدر رجب طیب ایردوان کے عوامی اتحاد نے پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کر لی تھی مگر 51 فیصد ووٹ نہ ہونے کے باعث انتخابات دوسرے مرحلے میں داخل ہو گئے تھے ۔

Read Previous

صدر ایردوان کی تین سابق سربراہان مملکت کی قبروں پر فاتحہ خوانی

Read Next

انتخابی نتائج کا اعلان جلد کیا جا سکتا ہے،چیئرمین سپریم بورڈ آف الیکشنز

Leave a Reply