turky-urdu-logo

افغانستان: طالبان نے نمروز کے بعد جوزجان کے دارالخلافہ پر بھی قبضہ کر لیا

طالبان نے افغانستان کے صوبے نمروز کے بعد جوزجان کے دارالحکومت شبر غان پر بھی قبضہ کر لیا۔

ڈپٹی گورنرجوزجان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان کے شبرغان پر قبضے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان نے جوزجان کے دارالخلافہ کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق شبر غان طالبان کے کنٹرول میں جانے والا دوسرا صوبائی دارالحکومت ہے۔

افغان طالبان نے گزشتہ روز مارشل عبدالرشید دوستم کے گھر کو بھی نذر آتش کر دیا تھا اور شبرغان کے پولیس ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کر لیا تھا۔

خیال رہے کہ طالبان نے گزشتہ روز افغان صوبے نمروز کے دارالحکومت زرنج پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس کے علاوہ طالبان افغانستان کے 200 کے قریب اضلاع پر بھی کنٹرول حاصل کر چکے ہیں۔

Read Previous

ترک خاتون باکسر نے اولمپکس کا تمغہ اپنے نام کر لیا

Read Next

ترکش کافی پر مبنی دستاویزی فلم امریکہ کے 6 شہروں میں دکھائی جائے گی

Leave a Reply